قائدآباد میں پولیس کی کامیاب کارروائی: اعلیٰ کوالٹی چرس سمیت دو منشیات فروش گرفتار

کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تھانہ قائدآباد کی حدود میں کی گئی۔

ضلع کیماڑی میں بڑی کارروائی: مین حب ریور روڈ سے بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، لاکھوں کی آئس برآمد

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1590 گرام (1.5 کلو سے زائد) اعلیٰ کوالٹی چرس اور فروخت کی رقم برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ملزمان علاقے میں مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان عرف بخت اور فروز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں افراد کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے تاکہ ان کے ماضی کے جرائم اور ممکنہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “قائدآباد میں پولیس کی کامیاب کارروائی: اعلیٰ کوالٹی چرس سمیت دو منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!