ضلع کیماڑی میں بڑی کارروائی: مین حب ریور روڈ سے بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، لاکھوں کی آئس برآمد

ضلع کیماڑی کی تھانہ موچکو پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران مین حب ریور روڈ لکی چورنگی پر بین الصوبائی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بھاری مقدار میں نشہ آور منشیات لے کر جا رہا تھا۔

آئی سی سی کا غزہ جنگ میں اسرائیلی دائرہ اختیار پر غور اسرائیل نے تحقیقات روکنے کی درخواست کر دی

گرفتار ملزم کی شناخت منٹر بھائی عرف منٹھار ولد روزی خان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1024 گرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی، جس کی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں، ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا۔

یہ کامیاب کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے انجام دی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں تک بھی پہنچا جا سکے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع کیماڑی میں بڑی کارروائی: مین حب ریور روڈ سے بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، لاکھوں کی آئس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!