نپولی کو سیری اے ٹائٹل کی دوڑ میں اتوار کے روز بڑا دھچکا لگا جب وہ جینوا کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر 2-2 سے ڈرا کھیل بیٹھا۔ اس ڈرا کے بعد نپولی اب 78 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، لیکن انٹر میلان صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے، جس نے ٹورینو کو 2-0 سے شکست دی۔
ڈورٹمنڈ کی شاندار واپسی، لیورکوسن کو 4-2 سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کی امیدیں روشن کر دیں
نپولی کے لیے میچ کی ابتداء ہی مشکل ثابت ہوئی جب ان کے اہم مڈفیلڈر لوبوٹکا زخمی ہو کر باہر ہو گئے۔ تاہم، رومیلو لوکاکو نے اسکاٹ میک ٹومینے کے پاس پر 15ویں منٹ میں نپولی کو برتری دلائی۔ جینوا نے جواب میں پہلا ہاف برابر کر دیا اور پھر دوسرے ہاف میں واسکیز کے ہیڈر سے 2-2 کر دیا، حالانکہ راسپادوری نے 64 ویں منٹ میں نپولی کے لیے ایک اور گول کیا تھا۔
میچ کے بعد میک ٹومینے نے پرجوش شائقین کو پرسکون رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ٹائٹل کی دوڑ ختم نہیں ہوئی۔ نپولی اب اگلے دو میچز پارما اور کالیاری کے خلاف کھیلے گا، جبکہ انٹر میلان لازیو اور کومو سے ٹکرائے گا۔