کراچی: ارضِ وطن فاؤنڈیشن نے افواجِ پاکستان اور سندھ رینجرز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ صدر علی منصور کی قیادت میں ملک بھر میں عوام نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ سیزفائر کے بعد افواجِ پاکستان کی حمایت میں ریلیاں نکالیں اور دشمن کو دو ٹوک پیغام دیا۔
امریکی ثالثی میں پاکستان بھارت جنگ بندی پر اتفاق، صدر ٹرمپ کا اعلان
صدر علی منصور نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے، قوم متحد ہے اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنرل سیکریٹری سید محمد عروج نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور ہم اپنی افواج کے ساتھ چٹان کی مانند کھڑے ہیں۔
عوامی نعروں نے فضا کو گرما دیا: "اللہ اکبر”، "پاکستان زندہ باد”، "دشمن سن لے، یہ قوم نہ ڈرے گی نہ جھکے گی”۔ محمد اختر اور دیگر مقررین نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ ہمت کی تو اُسے بڑا سرپرائز دیا جائے گا۔
سید محمد عروج کا کہنا تھا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، جبکہ صدر علی منصور نے واضح پیغام دیا کہ دشمن کے حواری جان لیں، یہ عوام بھی افواجِ پاکستان کا بازو ہیں اور ہم اپنی جان و مال کا نذرانہ دینے کو تیار ہیں۔