امریکی ثالثی میں پاکستان بھارت جنگ بندی پر اتفاق، صدر ٹرمپ کا اعلان

بھارت نے بالآخر ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان فوری جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ امریکا کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک نے عقل مندی اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل اور فوری سیز فائر پر اتفاق کر لیا ہے۔ امریکی ثالثی میں رات بھر مذاکرات جاری رہے، جس کے بعد یہ معاہدہ ممکن ہوا۔

انہوں نے دونوں ممالک کو جنگ بندی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے دنیا کے امن کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔

عالمی مبصرین نے امریکی صدر کے اس اقدام کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے اپنی شرائط اور موقف کے مطابق معاہدہ طے کرنا ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

مبصرین کے مطابق صدر ٹرمپ کا پیغام پاکستان کی طاقت، حکمت عملی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کا اعتراف ہے۔ دنیا بھر میں اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔

One thought on “امریکی ثالثی میں پاکستان بھارت جنگ بندی پر اتفاق، صدر ٹرمپ کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!