پی ٹی ریکارڈ کے مطابق کراچی بندرگاہ پر معمول کے دنوں کی نسبت کارگو ہینڈلنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 10 مئی کو کراچی بندرگاہ پر 21 بحری جہازوں کی آمدورفت ہوئی، جن میں 8 کنٹینر شپ، 8 بلک کارگو شپ، 2
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان جنرل کارگو شپ، اور 3 لیکویڈ کارگو شپ شامل تھے۔
تاجر ذرائع کے مطابق کراچی بندرگاہ پر 9 مئی کو 159,000 میٹرک ٹن اور 10 مئی کو 134,000 میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ کی گئی۔ امریکی ٹیرف میں 3 ماہ کی مہلت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کارگو روانگی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
کے پی ٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ پر سیکیورٹی، سرویلنس اور مانیٹرنگ اقدامات کو مزید بڑھا دیا گیا ہے تاکہ کارگو ہینڈلنگ کی روانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔