دشمن نے گزشتہ شب پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت، شیخ زاید ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ یہ ایئرپورٹ 1993 میں شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے تعمیر کیا گیا تھا اور پاک-امارات تعلقات کی ایک اہم نشانی سمجھا جاتا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بیان بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے
بھارت کا جنگی جنون انتہا کو پہنچ چکا ہے، اور اس کی جانب سے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز بھارت نے ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی، جو سکھ برادری کے لیے ایک مقدس مقام ہے، اس اقدام کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، جس کے بعد عالمی برادری متحرک ہوگئی۔ جی سیون ممالک اور یورپی یونین نے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید نہ بڑھائیں۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ عالمی طاقتوں نے زور دیا ہے کہ بات چیت اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے۔