پاکستان کا بھارت پر جوابی وار، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت میزائل حملے، فوجی تنصیبات تباہ، سائبر حملوں سے نظام مفلوج

عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کی صبح آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ (آہنی دیوار) کے تحت بھارت کے اندر کئی فوجی اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے دشمن کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف اور اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی پیشکش

یہ کارروائی بھارت کی طرف سے نور خان، شورکوٹ اور مرید بیس پر حملے کے جواب میں کی گئی، جس کے بعد پاکستان نے مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

اہم اہداف جو تباہ کیے گئے:

بیاس: برہموس میزائل کا ذخیرہ مکمل طور پر تباہ

ادھم پور: S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم (1.5 بلین ڈالر کا) اور ایئربیس تباہ

پٹھان کوٹ، آدم پور، جالندھر، گجرات: ایئرفیلڈز پر کامیاب میزائل حملے

اُڑی (جی ٹاپ): بھارتی سپلائی ڈپو اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ

سری نگر: ایئر بیس نشانہ، 20 بھارتی فوجی ہلاک

چندی گڑھ: اسلحہ ڈپو بے اثر

راجستھان: فوجی تنصیبات تباہ

دہلی: میزائل کو حصار کے قریب روکا گیا، شہر اب بھی ممکنہ ہدف

حملوں کی نوعیت:

جے ایف 17 تھنڈر سے ہائپر سونک میزائل فائر

فتح اول میزائل سسٹم سے زمین پر بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

حملوں کا آغاز فجر کی نماز کے بعد ہوا

کئی اہداف پر حملے نامعلوم مقامات سے داغے گئے میزائلوں کے ذریعے کیے گئے

سائبر محاذ:

پاکستانی سائبر وار ٹیم نے:

بھارت کے 70 فیصد پاور گرڈ کو ناکارہ کر دیا

2500+ سیکیورٹی کیمرے ہیک کیے

متعدد بھارتی سرکاری ویب سائٹس ڈیلیٹ اور ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک

بھارت میں افراتفری:

نئی دہلی میں دن کی روشنی میں پاکستانی ڈرون کی پرواز نے بھارتی دفاعی نظام پر سوالات اٹھا دیے

بیشتر بھارتی شہر بجلی کے بغیر تاریکی میں ڈوب گئے

عوام میں خوف اور حکومت پر تنقید میں اضافہ

سیاسی اور عسکری پیغام:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا:

“بھارت پورے خطے کو جنگ میں دھکیل رہا ہے، اور پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لے۔ ہم کسی طاقت سے مرعوب نہیں اور بھارت کو پاکستان کے بھرپور جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ:

بھارتی میزائل حملوں سے پاکستانی ایئربیسز پر کوئی نقصان نہیں ہوا

دشمن کے زیادہ تر میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!