...

امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف اور اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی پیشکش

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی۔
پاکستانی سائبر وار ٹیم کا بڑا حملہ بی جے پی بھارتی ایئر فورس سمیت اہم اداروں کی ویب سائٹس ہیک حساس ڈیٹا لیک

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ فریقین کو تعمیری مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی تنازع یا مس کیکولیشن سے بچا جا سکے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی رابطہ:

امریکی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا۔
جواب میں اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ:

“بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر بھارت امن چاہتا ہے تو پاکستان بھی تیار ہے۔ اگر بھارت نے کوئی کارروائی کی تو پاکستان بتائے گا کہ انتقامی کارروائی کیا ہوتی ہے۔”

اسحاق ڈار کے مطابق مارکو روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک ایک ایسا راستہ اختیار کریں جس سے رابطے بحال ہوں اور خطے کو جنگ سے بچایا جا سکے، کیونکہ دنیا اس وقت مزید کشیدگی برداشت نہیں کر سکتی۔

اسحاق ڈار کا سخت مؤقف:

اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ کو بتایا کہ:

“ابھی تک ہم نے صرف بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہے، اگر بھارت رُک جائے تو ہم بھی رُک جائیں گے، لیکن اگر وہ دوبارہ حملہ کرے گا تو ہم بھی بھرپور جواب دیں گے۔”

مارکو روبیو نے یقین دہانی کروائی کہ وہ بھارتی حکام سے دوبارہ رابطہ کریں گے اور انہیں کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہنے کا مشورہ دیں گے تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔

دیگر وزرائے خارجہ کی اپیل:

اسحاق ڈار نے بتایا کہ چھ سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ نے ان سے رابطہ کیا ہے اور جنگ بندی کی اپیل کی ہے، جس پر انہیں بتایا گیا کہ پاکستان نے جنگ کی پہل نہیں کی، بلکہ صرف دفاعی اقدامات کیے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کی حمایت:

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے بھی دو بار فون کر کے پاکستان کے نپے تلے ردعمل کو سراہا اور جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

One thought on “امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف اور اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی پیشکش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.