امرتسر: سکھ برادری نے مودی کے فالس فلیگ آپریشنز کے خلاف علمِ بغاوت بلند کردیا

امرتسر سے اطلاعات ہیں کہ بھارتی پنجاب کی غیور سکھ برادری نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے مبینہ فالس فلیگ آپریشنز کے خلاف سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کھل کر مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری، متعدد شہری شدید زخمی، مکانات تباہ

سکھ رہنماؤں نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ نہ صرف اس سازش کو بے نقاب کریں گے بلکہ ہر ممکن طریقے سے اس کی مزاحمت بھی کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت پاکستان پر الزام تراشی کے لیے پنجاب کو استعمال کرنا چاہتی ہے، مگر ہم اپنی سرزمین کو جھوٹے حملوں اور جھوٹی کہانیوں کے لیے ہرگز استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

سکھ رہنماؤں نے مودی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب کو پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کے حملے یا سازش میں استعمال کیا گیا تو اسے سخت عوامی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی سکھ برادری اب مودی حکومت کی جنگی چالوں اور من گھڑت الزامات کو اچھی طرح پہچان چکی ہے، اور اب وہ ان سازشوں کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کے اندر سے خود سکھ برادری کی مزاحمت، مودی کے جنگی بیانیے کو سخت چیلنج دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!