ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری، متعدد شہری شدید زخمی، مکانات تباہ

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں آزاد کشمیر کے علاقوں تحصیل ہجیرہ اور عباس پور کے نہتے شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی شیلنگ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بعض دیہات میں شہری شہادتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

وزیراعظم کا آئی ایم ایف قسط کی منظوری اور بھارتی سازشوں کی ناکامی پر اظہارِ اطمینان

تحصیل ہجیرہ میں متاثرہ شہری محمد رفیق کے بھتیجے نے بتایا کہ ان کے چچا شدید گولہ باری میں زخمی ہوئے اور ان کی ٹانگ دو جگہ سے ٹوٹ گئی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم حوصلے کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کریں گے۔

زخمی شہری معاویہ نواز نے بتایا کہ بھارتی شیل ان کی ٹانگ پر لگا جس کے باعث وہ ضائع ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کی شیلنگ سے کئی گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔

عباس پور کے علاقے لاسری منگ میں بھارتی شیلنگ سے متعدد مکانات تباہ ہوئے تاہم جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔
مقامی افراد نے بھارتی جارحیت کے باوجود اپنے بلند حوصلے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دشمن کی ہر کارروائی کا بہادری سے سامنا کریں گے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارت اس جارحیت سے اپنی عسکری ناکامیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

One thought on “ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری، متعدد شہری شدید زخمی، مکانات تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!