مولانا فضل الرحمٰن کا قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت پر اظہار خیال، یوم دفاع وطن کے موقع پر ملین مارچ کا اعلان

قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بھارت نے مساجد، مدارس اور سویلین علاقوں پر راکٹ حملے کیے جس کے نتیجے میں ہمارے بھائی، بہنیں شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے بری فوج ہو یا فضائی، پاکستانی افواج نے بہترین دفاع کا مظاہرہ کیا اور میں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
بیٹیس نے فیورینٹینا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کانفرنس لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ جے یو آئی نے پورے ملک میں یوم دفاع وطن منانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 11 مئی کو پشاور میں ملین مارچ اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔ انصار الاسلام کو شہری دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ طبی امداد اور ریلیف کی سہولتیں فراہم کریں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب ایک ہیں اور مدارس کے بچے سب سے پہلے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔ "ہم نے دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔” مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں اس وقت ایک ہی قومی بیانیہ اپنانا ہوگا اور یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کہاں تک جائیں گے۔

انہوں نے اپنے سفارتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سفارتی مشنز بیرون ملک بھیجے جانے چاہیے تھے اور چین، سعودی عرب، یو اے ای، افغانستان اور ایران سے مزید روابط استوار کرنے کی ضرورت تھی۔

مولانا نے کہا کہ بھارت ہمارے خلاف اسرائیلی اسلحہ استعمال کر رہا ہے اور ہم اپنے سفارتی تعلقات سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پڑوسی ممالک سے ہمارے سفارتی تعلقات وہ نہیں ہیں جو ہونے چاہیے تھے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “مولانا فضل الرحمٰن کا قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت پر اظہار خیال، یوم دفاع وطن کے موقع پر ملین مارچ کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!