مایوس کن سیزن میں نئی جان میسن ماؤنٹ کی شاندار کارکردگی سے مانچسٹر یونائیٹڈ یوروپا لیگ کے فائنل میں

مانچسٹر یونائیٹڈ نے یوروپا لیگ کے سیمی فائنل میں ایتھلیٹک بلباؤ کو مجموعی طور پر 7-1 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ ٹوٹنہم ہاٹسپر سے ہو گا۔ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے دوسرے لیگ میں یونائیٹڈ نے 1-4 سے کامیابی حاصل کی، جس میں میسن ماؤنٹ کی شاندار کارکردگی مرکزی حیثیت رکھتی تھی۔
مساجد سے روشنی بند کرنے کا اعلان جھوٹا اسلام آباد انتظامیہ کی وضاحت

یونائیٹڈ، جو پہلے مرحلے میں 0-3 سے آگے تھا، ابتداء میں دباؤ کا شکار رہا جب بلباؤ کے میکل جاورگیزر نے ایک زبردست گول کر کے مہمان ٹیم کو برتری دلا دی۔ ہوم ٹیم بے ترتیب اور غیر منظم دکھائی دی، لیکن دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑیوں کے داخلے نے منظر نامہ بدل دیا۔

ماؤنٹ اور عماد ڈیالو کے میدان میں اترنے کے بعد یونائیٹڈ نے کھیل پر مکمل کنٹرول حاصل کیا۔ چیلسی سے دو سال قبل آنے والے ماؤنٹ، جو اب تک یونائیٹڈ میں پردہ نشین رہے، نے اپنی قابلیت ثابت کرتے ہوئے 72 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ سات منٹ بعد کاسمیرو نے برونو فرنینڈس کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول کیا، جب کہ راسمس ہوجلنڈ نے قریبی فاصلے سے گول کر کے اسکور 1-3 کر دیا۔

اختتامی لمحات میں ماؤنٹ نے ہاف وے لائن کے قریب سے ایک اور شاندار گول داغا، جس سے اس کی کارکردگی کو چار چاند لگ گئے۔ بلباؤ کے گول کیپر جولن ایگریریزابالا اپنی پوزیشن سے باہر تھے، جس کا ماؤنٹ نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

اس کامیابی کے بعد، یونائیٹڈ کو اب یوروپا لیگ کا فائنل کھیلنے کا موقع ملا ہے جو 21 مئی کو بلباؤ میں ٹوٹنہم کے خلاف ہو گا۔ اسپرس نے سیمی فائنل میں نارویجین چیمپیئن بوڈو/گلمٹ کو مجموعی طور پر 1-5 سے شکست دی۔

یونائیٹڈ کے منیجر روبن اموریم نے کہا، "ہماری تمام تر توجہ فائنل پر ہے، اگر ہم جیت نہ سکے تو یہ سب بیکار ہو جائے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو مکمل فٹنس، قسمت اور کلینکل فنشنگ کی ضرورت ہو گی۔

اگرچہ یونائیٹڈ پریمیئر لیگ میں 15ویں نمبر پر ہے اور سیزن ان کے لیے تباہ کن رہا، لیکن یوروپا لیگ جیت کر وہ چیمپئنز لیگ میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ یہ فتح نہ صرف سیزن کا اختتام شاندار انداز میں کرے گی بلکہ اموریم کی تعمیر نو کے منصوبے میں بھی مدد دے گی۔

One thought on “مایوس کن سیزن میں نئی جان میسن ماؤنٹ کی شاندار کارکردگی سے مانچسٹر یونائیٹڈ یوروپا لیگ کے فائنل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!