ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او اور بہادر جوانوں کو اسٹریٹ کرائم کے خلاف مؤثر کارروائی اور پولیس مقابلے میں نمایاں کارکردگی پر CC-III تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔
پیرآباد میں پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے ایف بی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف جرأت مندانہ کارروائیوں کی تعریف کی اور کہا کہ ایسی کارکردگی نہ صرف پولیس کا مورال بلند کرتی ہے بلکہ عوام میں اعتماد بھی بحال کرتی ہے۔
ایس ایس پی نے جوانوں سے ملاقات کے دوران انہیں مورال بلند رکھنے اور مستقبل میں بھی ایسی ہی بہترین پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے کی تلقین کی۔