ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز کی زیر صدارت جرائم کے خلاف اہم میٹنگ، پولیس کو نئی ہدایات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ضلع کورنگی محمد طارق نواز کی زیر صدارت تھانہ جات کی کارکردگی اور جرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی لانڈھی ماجدہ ہالیپوٹو سمیت ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے میٹنگ میں شرکت کی۔

پیرآباد پولیس کی منشیات فروش خاتون ملزمہ کی گرفتاری، 110 گرام کرسٹل برآمد

ایس ایس پی کورنگی نے آئی جی سندھ کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں کی کیٹیگریز A، B اور C کے تحت گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اسٹریٹ کرائمز اور وہیکل لفٹنگ کے خلاف مؤثر کارروائیاں یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے بارے میں خصوصی اقدامات پر بھی بات کی گئی۔ اس کے علاوہ، غیر ملکی چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے اور کومبنگ آپریشنز کے دوران اہداف کے حصول کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی نے تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے جرائم کی موجودہ صورتحال پر واضح احکامات جاری کیے ہیں۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!