پیرآباد پولیس کی منشیات فروش خاتون ملزمہ کی گرفتاری، 110 گرام کرسٹل برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایت پر تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مگسی محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خاتون ملزمان کو پکڑا۔

لانڈھی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی، 520 گرام چرس برآمد

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 110 گرام کرسٹل اور منشیات کی فروخت سے حاصل کردہ رقم برآمد کی گئی۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں رانی بی بی زوجہ علی نواز اور لال بی بی زوجہ امداد علی شامل ہیں۔ دونوں کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ منشیات کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔

One thought on “پیرآباد پولیس کی منشیات فروش خاتون ملزمہ کی گرفتاری، 110 گرام کرسٹل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!