پاکستان کا فتح میزائل کا کامیاب تجربہ، جنگی مشق انڈس کے دوران آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے جاری جنگی مشق انڈس کے دوران زمین سے زمین پر مار کرنے والے جدید فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا پہلگام فالس فلیگ پر دوٹوک مؤقف بھارت کا ڈرامہ، پاکستان کا کوئی تعلق نہیں

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فتح میزائل 120 کلومیٹر تک ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس تجربے کا مقصد فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا، میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم، اور دیگر تکنیکی خصوصیات کی توثیق کرنا تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی مکمل تیاری کی جا سکے۔

اس اہم موقع پر پاک فوج کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک تنظیموں سے وابستہ سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی شرکت کی، جنہوں نے اس میزائل کی تیاری اور کامیاب تجربے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے کامیاب تجربے پر شریک جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ فوجی قیادت نے پاکستان کی علاقائی خودمختاری و سالمیت کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی مکمل آپریشنل تیاریوں اور ٹیکنالوجی میں مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دو روز قبل بھی 450 کلومیٹر رینج کے حامل زمین سے زمین پر مار کرنے والے ابدالی میزائل کا افتتاح کیا تھا، جو دفاعی میدان میں پاکستان کی خودانحصاری کی واضح علامت ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد 23 اپریل کو فوجی سرگرمیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ردعمل میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت سے تجارتی روابط منقطع کرنے، واہگہ بارڈر بند کرنے، بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے، اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

One thought on “پاکستان کا فتح میزائل کا کامیاب تجربہ، جنگی مشق انڈس کے دوران آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!