تصویر محل پولیس چوکی کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل لفٹرز و اسٹریٹ کرمنل ملزمان گرفتار، اسلحہ اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد

کراچی: تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے گشت کے دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان، محمد عزیز ولد طیب عالم اور اصغر ولد اکبر علی کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز نے بتایا کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر KKH-6633) برآمد ہوئی۔

سولجر بازار پولیس کی بروقت کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں شہر بھر میں متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ان ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کامیاب کارروائی کو اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل چوری کے خلاف ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں شہر بھر میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے جاری رہیں گی اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیس اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی۔

One thought on “تصویر محل پولیس چوکی کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل لفٹرز و اسٹریٹ کرمنل ملزمان گرفتار، اسلحہ اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!