کراچی: میٹرک بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری، شفافیت اور سہولیات پر زور

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات آج سترہویں روز میں داخل ہو چکے ہیں۔ طلبہ و طالبات مختلف مضامین کے پرچے دے رہے ہیں، جبکہ بورڈ انتظامیہ امتحانات کو شفاف، منظم اور سہولیات سے آراستہ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی کے قریب سائفن 19 کی پرانی پانی کی لائنیں پھٹنے لگیں، واٹر کارپوریشن نے وجوہات اور مرمت کا منصوبہ بیان کر دیا

آج کی پہلی شفٹ میں جماعت نہم (سائنس گروپ) کے طلبہ سے ریاضی کا پرچہ لیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری شفٹ میں جماعت دہم (جنرل گروپ) کے طلبہ کا علمِ شہریت سمیت دیگر مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو کے مطابق:

میٹرک بورڈ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ آئندہ امتحانات مزید بہتر اور شفاف طریقے سے منعقد ہو سکیں۔

ویجلینس ٹیمیں اور متعلقہ افسران امتحانی مراکز میں طلبہ کو درپیش سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

سینٹر سپرنٹنڈنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ شفاف امتحانات کو یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

امتحانی مراکز میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ گرمی میں طلبہ کو دشواری نہ ہو۔

چیئرمین کے مطابق امسال امتحانات بہتر نظم و ضبط اور شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل کی جانب گامزن ہیں اور نقل جیسی لعنت پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے، جو کہ ایک خوش آئند پیشرفت ہے۔

56 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!