کراچی کے ضلع ویسٹ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کے ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، گرفتار کیے گئے گروہ میں 06 مرد اور ایک خاتون شامل ہے جو شہر بھر سے موٹرسائیکلیں چوری کرنے اور چوری کرانے میں ملوث تھے۔
ایس ایچ او سرجانی کی زیرنگرانی خدا کی بستی چوکی کے انچارج نے سیکٹر 54 میں کارروائی کی، جس کے دوران 07 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 03 کلوگرام سے زائد چرس، چوری شدہ موٹرسائیکلیں، اور موٹرسائیکلوں کے مختلف پرزے و اسکریپ برآمد کیے گئے۔
برآمدگی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
یونین اسٹار موٹرسائیکل – مقدمہ الزام نمبر 1508/2024، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے
سپر اسٹار موٹرسائیکل – مقدمہ الزام نمبر 557/2025، تھانہ سرجانی ٹاؤن
46 عدد موٹرسائیکلوں کے چیچس
42 عدد پیٹرول ٹینک
2 عدد انجن
7 عدد انجن مین پیس جن پر نمبر درج تھے (US-125-34449، SP-70-400411)
14 عدد موبائل فونز (درست و خراب)
موٹرسائیکل کے مختلف پرزے جیسے سیلنسر، مڈ گارڈ، سیٹیں، رم، ٹائر، سائیڈ کور، اور بھاری مقدار میں اسکریپ و اوزار
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، یہ گینگ چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو کھول کر ان کے پارٹس فروخت کرتا تھا، جبکہ نئی یا بہتر حالت میں موجود موٹرسائیکلیں بلوچستان اسمگل کی جاتی تھیں۔ گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:
محبوب ولد مظہر شاہ
نوید الرحمان ولد حبیب الرحمان
اصغر علی ولد امام بخش
محمد منشا ولد محمد امیر
عبدالکریم ولد شمس الدین
خالد خان عرف سعید ولد جالندر خان
شہزادی زوجہ عبدالکریم
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کی گرفتاری شہر میں بڑھتی ہوئی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے میں اہم پیش رفت ہے۔