وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب سے مطالبہ: خطے میں امن کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھارت پر سفارتی دباؤ ڈالے۔ یہ مطالبہ انہوں نے اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کیا۔

کراچی: کسٹمز نے 8 کروڑ روپے مالیت کی گدھوں کی کھالیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

وزیراعظم نے پہلگام واقعے کو بغیر ثبوت پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات پاکستان کی معاشی ترقی اور عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر ایک بار پھر پہلگام واقعے کی غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف ہر سطح پر کام کر رہا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف نمایاں قربانیاں دی ہیں، جنہیں عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یقین دہانی کرائی کہ سعودی عرب خطے میں امن کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب سے مطالبہ: خطے میں امن کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!