راولپنڈی: بھارت کی ممکنہ جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بڑی جنگی مشقیں جاری

راولپنڈی: پاک فوج نے بھارت کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی سے نمٹنے کے لیے مؤثر دفاعی حکمت عملی اپناتے ہوئے سیالکوٹ، نارووال، ظفروال، شکر گڑھ سمیت مختلف سرحدی علاقوں میں بھرپور جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان مشقوں کا مقصد دشمن کو واضح پیغام دینا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان ہر لمحہ تیار ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا میرپورخاص کا دورہ، جلسہ عام کی سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

ذرائع کے مطابق ان مشقوں میں جدید اور بھاری اسلحہ، ٹینک، توپ خانہ، اور انفینٹری یونٹس نے حصہ لیا، جبکہ فوجی جوانوں نے مشینی انداز میں ممکنہ جنگی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا مظاہرہ کیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی جنگی جنون اور اشتعال انگیز اقدامات کے پیشِ نظر نہ صرف سرحدی علاقوں میں مورچے مضبوط کیے گئے ہیں بلکہ دفاعی لائن پر ہمہ وقت چوکسی برقرار ہے۔ افواج پاکستان کے جوان وطن عزیز کی سلامتی کے لیے پرعزم اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ملک کی حکومت اور عوام کو پاک فوج پر مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کی، جس کے پیش نظر پاکستان نے دفاعی حکمت عملی کے تحت ان مشقوں کا آغاز کیا تاکہ دشمن کے کسی بھی احمقانہ اقدام کو بروقت اور بھرپور جواب دیا جا سکے۔

One thought on “راولپنڈی: بھارت کی ممکنہ جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بڑی جنگی مشقیں جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!