ایس بی سی اے کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن — رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 579 کارروائیاں

تشکر نیوز:  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد اضافی منزلوں، غیر قانونی پورشنز اور استعمال اراضی کی خلاف ورزیوں کو منہدم اور سربمہر کر دیا ہے۔ یہ کارروائیاں ڈائریکٹر جنرل محمد اسحاق کھوڑو کی خصوصی ہدایات پر کی گئیں۔

میرپورخاص میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے قبل سیکیورٹی اجلاس — وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت امن و امان کا جائزہ

ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل 2025 تک کراچی بھر میں مجموعی طور پر 579 ریکارڈیڈ قانونی ایکشنز لیے گئے، جن میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سب سے زیادہ 348 کارروائیاں شامل ہیں۔ دیگر اضلاع میں ایسٹ میں 140، ساؤتھ 57، کورنگی 25، ویسٹ 4، کیماڑی 4 اور انڈسٹریل زون میں 1 کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں لیاقت آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، بفرزون اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔ منہدم کی گئی غیرقانونی تعمیرات میں آرسی سی چھتیں، پارٹیشن دیواریں، زیر تعمیر دکانیں، پینٹ ہاؤس، پانی کی ٹینکیاں، اور بینک کی غیرقانونی عمارتیں شامل ہیں۔

تمام انہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی نگرانی میں عمل میں آئیں، جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایس بی سی اے پولیس فورس کے ساتھ علاقہ پولیس بھی موقع پر موجود رہی۔

ایس بی سی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا، اور شہر بھر میں جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔

69 / 100 SEO Score

One thought on “ایس بی سی اے کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن — رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 579 کارروائیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!