میرپورخاص میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے قبل سیکیورٹی اجلاس — وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت امن و امان کا جائزہ

میرپورخاص: وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یکم مئی کو ہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسے کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز — آئی جی سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلے

اجلاس میں ایس ایس پی میرپورخاص سمیر نور چنہ نے جلسے اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے جلسہ گاہ، داخلی و خارجی راستوں اور ٹریفک کنٹرول کے متعلقہ اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

ضیاء الحسن لنجار نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ بے نظیر بھٹو اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کے ارد گرد کڑی نگرانی رکھی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں ڈی آئی جی میرپورخاص، ڈی آئی جی ٹریفک حیدرآباد، ایس ایس پی میرپورخاص، ایس ایس پی عمرکوٹ، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، ایس پی ٹنڈوالہٰیار اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے سے تاریخی خطاب کریں گے، جس میں لاکھوں کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔ اس سلسلے میں شرکاء کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

WhatsApp Image 2025 04 30 at 7.44.32 PM 1

60 / 100 SEO Score

One thought on “میرپورخاص میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے قبل سیکیورٹی اجلاس — وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت امن و امان کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!