منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز — آئی جی سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلے

کراچی: انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے بھر میں منشیات فروشوں، ان کے سہولت کاروں اور گٹھ جوڑ کے خاتمے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز، سی آئی اے، اسپیشل برانچ، انویسٹی گیشن ونگز، آئی ٹی ونگ اور تمام زونل و ضلعی افسران نے شرکت کی۔

Karachi Water Crisis Again: 84-Inch Pipeline Leak or Water Mafia Game? | KWSB Scandal Exposed

اجلاس کے دوران اسپیشل برانچ کے ڈی آئی جی نے صوبے میں سرگرم منشیات مافیاز، ان کے نیٹ ورکس اور اب تک کی گئی پولیس کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ اے آئی جی آپریشنز نے ہلاک، گرفتار اور مفرور ملزمان کی فہرست اور عدالتی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ بیرون ملک مفرور منشیات فروشوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات قائم کرکے ان کے ریڈ وارنٹس جاری کروائے جائیں، جب کہ ان کے خاندانوں کے گرد بھی قانونی گھیرا تنگ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل برانچ کی جانب سے فراہم کردہ A، B اور C کیٹیگریز کی فہرستوں کی بنیاد پر ضلعی پولیس، خصوصاً تعلیمی اداروں کے اطراف، منشیات فروشوں کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنائے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ:

پولیس کی اچھی کارکردگی کو سراہا جائے گا، جبکہ ناقص کارکردگی پر تحریری سزا دی جائے گی۔

تمام ضلعی افسران آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں اپنی رپورٹیں پیش کریں گے۔

منشیات فروشوں کے خلاف عوامی سطح پر محسوس ہونے والے نتائج سامنے آئیں۔

منشیات کیسز کی تفتیش کے لیے تجربہ کار افسران تعینات کیے جائیں اور عدالتوں میں ٹھوس شواہد پر مبنی کیسز پیش کیے جائیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس بنا کر ایف آئی اے کو بھیجے جائیں۔

  1. اجلاس میں یہ بھی ہدایت دی گئی کہ عیدالاضحی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے، اور پچھلے سال مویشی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے ایسے جرائم کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔

 

61 / 100 SEO Score

One thought on “منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز — آئی جی سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!