کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈائریکٹر، انجینئر سید آصف رضوی کی مدتِ ملازمت کی تکمیل اور باوقار ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
شرافی گوٹھ میں خاندانی تنازع جان لیوا ثابت — داماد قتل، سسر گرفتار
یہ تقریب بدھ، 30 اپریل 2025 کو سہ پہر 2 بج کر 30 منٹ پر ایس بی سی اے بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر واقع سیمینار ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام ایس بی سی اے یونٹ، یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ یونین، اور آل پاکستان آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
تقریب میں ادارے کے افسران، ملازمین، یونٹ، یونین اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے انجینئر آصف رضوی کی ادارے کے لیے طویل اور مثالی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر یونٹ اور آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جناب آصف رضوی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔
اس موقع پر شعبہ نشرو اشاعت ایس بی سی اے یونٹ، لیبر ڈویژن ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھی جناب آصف رضوی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔