شرافی گوٹھ میں خاندانی تنازع جان لیوا ثابت — داماد قتل، سسر گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ میں ایک افسوسناک واقعے میں خاندانی تنازع کے نتیجے میں داماد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جب کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سسر کو گرفتار کر لیا۔

کراچی یونیورسٹی میں پانی کی سپلائی کی بحالی کے لیے واٹر کارپوریشن متحرک – سی ای او احمد علی صدیقی کا ہنگامی دورہ

پولیس کے مطابق واقعہ سنگر چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں حبیب اللہ ولد اللہ ڈنو اور اس کے داماد شریف ولد دوست محمد کے درمیان کسی گھریلو معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ معمولی جھگڑا دیکھتے ہی دیکھتے سنگین جھگڑے میں تبدیل ہو گیا، جس کے دوران حبیب اللہ نے غصے میں آ کر لکڑی کے ڈنڈے سے اپنے داماد پر حملہ کر دیا۔

حملے میں شریف شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شرافی گوٹھ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مقتول کا سسر ہے، اور ابتدائی تفتیش کے مطابق جھگڑا گھریلو معاملات پر ہوا تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کو مکمل طور پر واضح کیا جا سکے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “شرافی گوٹھ میں خاندانی تنازع جان لیوا ثابت — داماد قتل، سسر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!