پاکستانی ایئر فورس کی بروقت کارروائی، بھارتی رافیل طیارے سرحدی حدود سے فرار ہونے پر مجبور

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی رات بھارتی ایئر فورس کے چار رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پٹرولنگ کی، تاہم پاکستانی ایئر فورس نے ان جنگی طیاروں کی فوراً نشان دہی کر لی۔ پاکستانی فضائیہ کی بروقت اور مستعد کارروائی کے بعد بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سرحدی حدود سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
مودی سرکار کی مسلم دشمن پالیسی پر عالمی میڈیا کی شدید تنقید، بھارت میں اسلاموفوبیا کا بڑھتا ہوا طوفان بے نقاب

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی افواج ہر وقت بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار اور مستعد ہیں۔ گزشتہ روز بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا تھا۔ یہ واقعہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں پیش آیا، جہاں بھارتی کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جبکہ واہگہ بارڈر کی بندش اور اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اپنے ملٹری اتاشی کو واپس بلانے کے علاوہ پاکستان میں تعینات اپنے سفارتی عملے کی تعداد میں بھی کمی کر دی تھی۔

اس صورتحال کے بعد، 24 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ سمجھا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ حکومت نے بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر کی بندش کا فیصلہ کیا اور بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کر دی گئی، ساتھ ہی بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم بھی دیا گیا۔

One thought on “پاکستانی ایئر فورس کی بروقت کارروائی، بھارتی رافیل طیارے سرحدی حدود سے فرار ہونے پر مجبور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!