شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے صحت کا آٹھواں اجلاس شی آن میں کامیابی سے مکمل، پاکستان کی نمائندگی سید مصطفیٰ کمال نے کی

شی آن (چین) – نمائندہ خصوصی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے صحت کا آٹھواں اجلاس 27 سے 28 اپریل 2025 تک چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔

بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا، پہلی اذان جنرل عاصم منیر دیں گے: سینیٹر پلوشہ خان

پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کی، جنہوں نے اجلاس میں صحت کے شعبے میں رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں رکن ممالک نے ہنگامی طبی امداد، بنیادی صحت کی سہولیات، ڈیجیٹل ہیلتھ اور روایتی طب جیسے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر عالمی سطح پر درپیش صحت کے چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار صحت کی ترقی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

یہ اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر صحت کے شعبے میں علاقائی ہم آہنگی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2025 04 29 at 10.51.22 PM 1

56 / 100 SEO Score

One thought on “شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے صحت کا آٹھواں اجلاس شی آن میں کامیابی سے مکمل، پاکستان کی نمائندگی سید مصطفیٰ کمال نے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!