اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا اور اس میں پہلی اذان آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر خود دیں گے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت اجلاس میں پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت صرف سات لاکھ فوج ہی نہیں بلکہ پورے 25 کروڑ پاکستانی عوام کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔
بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سینیٹر نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی شرارت کی تو دہلی کے لال قلعے میں خون کی فصلیں اگا دی جائیں گی، اور پاکستان کی طرف میلی نظر ڈالنے والی آنکھ کو پھوڑ دیا جائے گا۔
پلوشہ خان کے خطاب کو ایوان میں سنجیدگی سے سنا گیا، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے بیانات پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔