تربت، بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد خوارج ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

تربت/راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ دہشت گرد شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، جو مستقبل میں دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ طور پر چھپے ہوئے مزید دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایسے آپریشنز جاری رہیں گے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “تربت، بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد خوارج ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!