ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 خطرناک ملزمان گرفتار، اسلحہ اور قیمتی موبائل فون برآمد

کراچی – ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں مشارب ولد ندیم، کریم ولد آصف، طاہہ ولد نوید اور غلام عباس ولد محمد علی شامل ہیں۔

پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج میں شدید انتشار، سکھ فوجیوں پر اپنی ہی فوج کی فائرنگ، 5 اہلکار ہلاک

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو عدد 30 بور ٹی ٹی پستول اور سات عدد چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ یہ تمام موبائل فون ضلع سینٹرل کے مختلف تھانوں کی حدود سے اسلحے کے زور پر چھینے گئے۔

درج مقدمات کی تفصیل:

مقدمہ نمبر 84/2025، دفعہ 392/397/34، تھانہ خواجہ اجمیر نگری

مقدمہ نمبر 203/2025، دفعہ 392/397/34، تھانہ خواجہ اجمیر نگری

مقدمہ نمبر 69/2025، دفعہ 397/34، تھانہ گبول ٹاؤن

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش مزید وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے، جن کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مقدمات کا اندراج کر دیا گیا ہے۔ اہل علاقہ نے پولیس کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان ملزمان کی گرفتاری سے اسٹریٹ کرائم میں کمی آئے گی۔

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 خطرناک ملزمان گرفتار، اسلحہ اور قیمتی موبائل فون برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!