ضلع ویسٹ میں اہم کارروائی: تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے مفرور و مطلوب اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا

ویسٹ زون میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، روبری اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث مفرور و مطلوب ملزم احتشام عرف شانی ولد محمد اصغر کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی اور خطرناک ملزم کو دھر لیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل: گبول ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پاکستان بازار میں درج درج ذیل مقدمات میں وہ مفرور اور مطلوب تھا:

مقدمہ الزام نمبر 136/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 تعزیرات پاکستان

مقدمہ الزام نمبر 137/2025 بجرم دفعہ 353/324/34 تعزیرات پاکستان

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن، نقدی رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ برآمد شدہ موٹرسائیکل بھی چوری شدہ ہے، جس کا مقدمہ تھانہ مومن آباد میں پہلے سے درج ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مزید مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور اس سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے تاکہ دیگر وارداتوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے تحت سخت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع ویسٹ میں اہم کارروائی: تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے مفرور و مطلوب اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!