ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر شہر بھر میں پولیس نے انسدادِ جرائم کے لیے بھرپور کارروائیاں کیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 13 مقابلے ہوئے، جن کے نتیجے میں 16 زخمی ڈاکوؤں سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان ملزمان سے 17 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 8 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔
النصر کی شاندار کامیابی، تینوں سعودی ٹیمیں ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
علاوہ ازیں، ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 910 سے زائد مشتبہ اور مطلوبہ افراد کو گرفتار کیا۔
منشیات کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 40 کلو 803 گرام چرس، 1 کلو 738 گرام آئس (کرسٹل) اور 3 کلو 182 گرام ہیروئین برآمد کی۔
گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر جرائم میں استعمال ہونے والا 123 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بمعہ گولیاں بھی قبضے میں لیا گیا۔
اس کے علاوہ، پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے چھینی اور چوری شدہ 42 موٹرسائیکلیں اور 12 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کیں۔
کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، شہر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوششیں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔