پاک فوج کی زبردست کارروائی، افغانستان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 دہشت گرد واصلِ جہنم

راولپنڈی: پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک اور عظیم کارنامہ انجام دیتے ہوئے افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام 54 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا دو ٹوک اعلان: بھارت کو پاکستان پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے، دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب، اور 26 سے 27 اپریل کی رات، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے گروپوں کی مشکوک نقل و حرکت کو بروقت مانیٹر کیا۔ جوانوں نے انتہائی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فوری کارروائی کرتے ہوئے ان دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش کو مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ ان دہشت گردوں کا مقصد "اپنے غیر ملکی آقاؤں” کے اشارے پر پاکستان کے اندر بڑی تخریبی کارروائیاں انجام دینا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس وقت جبکہ بھارت پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، خوارج کی جانب سے یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کن طاقتوں کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔ ایسی کارروائیاں نہ صرف ریاست کے خلاف غداری کے مترادف ہیں بلکہ ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ بھی ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں بھی اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ بھارت کی اسٹریٹجک حکمت عملی پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی توجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہٹانے کی کوشش ہے تاکہ فتنہ الخوارج کو دوبارہ سانس لینے کا موقع ملے۔ مگر پاک افواج نے بھرپور حملوں سے ان کی تمام سازشیں ناکام بنا دی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ایک ایسی کارروائی تھی جس میں ایک وقت میں سب سے زیادہ خوارج دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا، جو کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی مہم میں ایک شاندار کامیابی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کی بہادری اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسی بہادرانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے کو مزید بلند کرتی ہیں۔

51 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فوج کی زبردست کارروائی، افغانستان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 دہشت گرد واصلِ جہنم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!