کورنگی کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم، مہران ٹاؤن میں خاتون منشیات فروش گرفتار

کراچی (تشکر نیوز) – کورنگی کو منشیات سے پاک کرنے کے مشن کے تحت لانڈھی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی لانڈھی ماجدہ پروین ہالیپوٹو کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مہران ٹاؤن سیکٹر 6 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کرن زوجہ الطاف کو گرفتار کیا۔

بن قاسم پولیس کی شاندار کارروائی: چوری شدہ گاڑی دو گھنٹوں میں برآمد، ملزمان فرار

کارروائی کے دوران ملزمہ کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی دو کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ایس پی لانڈھی کے مطابق گرفتار ملزمہ مہران ٹاؤن میں منشیات فروشی کے نیٹ ورک کا اہم حصہ تھی اور اس کے خلاف ماضی میں منشیات سے متعلق چھ مقدمات مختلف دفعات کے تحت درج ہو چکے ہیں:

ایف آئی آر نمبر 888/21 بجرم 6/9 بی

ایف آئی آر نمبر 586/22 بجرم 6/9 سی

ایف آئی آر نمبر 1830/22 بجرم 6/9 سی

ایف آئی آر نمبر 1832/22 بجرم 6/9 سی

ایف آئی آر نمبر 824/23 بجرم 6/9 سی

ایف آئی آر نمبر 695/24 بجرم 6/9 اے

ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا نے بتایا کہ ملزمہ سے برآمد ہونے والی منشیات کو ضبط کر کے اس کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ماجدہ پروین ہالیپوٹو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کورنگی کو منشیات سے پاک علاقہ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

2 thoughts on “کورنگی کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم، مہران ٹاؤن میں خاتون منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!