غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس: ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل یقینی بنائی جائے گی، ڈی جی ایس بی سی اے

کراچی، 23 اپریل – سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسحاق کھوڑو نے واضح اعلان کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر عدم توجہی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بھارت کا سخت اقدام: پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، سندھ طاس معاہدہ معطل

ڈی جی ایس بی سی اے کی زیر صدارت اسمارٹ کمپلینٹ سیل سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شکایات سیل، وجیلنس سیکشن اور مختلف اضلاع کے ڈائریکٹرز اور افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی نے کمپلینٹ سیل کی مکمل فعالیت اور شکایات کے بروقت ازالے پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران افسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ مختلف ذرائع سے اب تک 311 غیر قانونی تعمیرات کی شکایات موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 176 شکایات ابھی دفتری کارروائی کے مراحل میں ہیں جبکہ دیگر کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

ڈی جی نے کارکردگی پر جزوی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ذاتی طور پر تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، اور ہائی کورٹ کے احکامات اور صوبائی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر کسی کو اپنے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات، غیر معیاری کام یا بلڈرز کی جانب سے دباؤ یا دھونس کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر ایس بی سی اے کے پورٹل پر اپنی شکایات درج کروائیں۔ اس ضمن میں اگر کوئی افسر یا ملازم تاخیری حربے اختیار کرے یا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو براہ راست انہیں آگاہ کیا جائے۔

ڈی جی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا دفتر عوام کے لیے ہمیشہ کھلا ہے اور وہ کسی بھی وقت اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس: ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل یقینی بنائی جائے گی، ڈی جی ایس بی سی اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!