کراچی: وزیر تعلیم سندھ، سید سردار علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ اساتذہ کی بھرتی کے جاری مرحلے کے اختتام تک 95 ہزار آفر لیٹرز جاری کیے جا چکے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر شفاف طریقے سے اور مکمل میرٹ پر اساتذہ کو منتخب کیا گیا تاکہ صوبے کے سرکاری اسکولز میں معیاری تدریس فراہم کی جا سکے۔
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی ڈرائیونگ لائسنس کا انکشاف، سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار
سردار علی شاہ نے کہا کہ "ہم نے نوجوانوں کو روزگار دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک معتبر شعبے میں اپنی خدمات انجام دینے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔”
انھوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی تعیناتی سے سندھ کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے داخلوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ والدین کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور لوگ دوبارہ سرکاری اسکولوں کا رخ کر رہے ہیں، جو کہ خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں سائنس ایجوکیشن کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ہمارے بچے عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کر سکیں اور دنیا کے ساتھ مقابلے کے قابل بن سکیں۔