پاکستانی کوششیں جاری، سعودی سفیر ہنگامی دورے پر روانہ، 67 ہزار عازمین حج کا معاملہ تاحال حل طلب

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امور سردار یوسف اور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے سفیر سعید نواف المالکی ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں تاکہ پاکستانی عازمین حج کے مسئلے کو اعلیٰ سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔
کراچی میں ہیٹ ویو کب ختم ہوگی محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی سامنے آگئی

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق، ان تینوں اہم شخصیات نے سعودی سفیر سے درخواست کی تھی کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے پاکستانی عوام کی اپیل براہِ راست پہنچائیں۔ تاہم اب بھی 67 ہزار پاکستانی عازمین حج کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہونے کی اُمید کم ہی ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کو دیگر مسلم ممالک کی جانب سے بھی اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے۔ بھارت، بنگلہ دیش، نائجیریا، اور ملائیشیا جیسے ممالک بھی مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر حج پراسس مکمل نہیں کر سکے، جس کی وجہ سے سعودی حکومت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ان حالات میں سعودی عرب کے لیے پاکستان کو استثنیٰ دینا مشکل فیصلہ ہو سکتا ہے، کیونکہ تمام مسلم ممالک کے لیے یکساں پالیسی اپنانا ایک سفارتی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی، علامہ طاہر اشرفی اور سردار یوسف نے حالیہ دنوں میں سعودی سفیر سے کئی ملاقاتیں کیں تاکہ اس اہم مسئلے کا فوری حل نکالا جا س

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!