کراچی (خصوصی رپورٹ) اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے کراچی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پی اینڈ ٹی فلیٹس سن سیٹ بلیوارڈ روڈ گزری، حدود تھانہ گزری سے 520 گرام آئس برآمد کی اور بین الصوبائی منشیات کے کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
والورڈے کا دیرینہ گول، ریال میڈرڈ کی فتح اور ٹائٹل کی دوڑ میں تسلسل
ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کی ہدایات پر ایس ایس پی شعیب میمن کی قیادت میں ایس آئی یو کی ٹیم نے ایک اور بڑی کارروائی کی، جس میں ملزم علی خان ولد نواب کو گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ 6 سے 7 سال سے کراچی میں منشیات کی فروخت کا نیٹ ورک چلا رہا ہے اور اس نیٹ ورک کا سرغنہ مفرور ملزم شاہ فہد ہے۔
ملزم نے مزید بتایا کہ شاہ فہد کے پاس کوکین کے 12 انڈے تھے جن کا وزن تقریباً 240 گرام اور مالیت 45 لاکھ روپے تھی۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے آئس، کوکین اور ایرانی ویڈ بلوچستان کے راستے کراچی اور دیگر شہروں میں پہنچائی جاتی ہے۔ ملزم نے مفرور ملزم شاہ فہد کے اسلام آباد میں موجود ہونے کا بھی انکشاف کیا۔
ایس آئی یو نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 54/2025، دفعہ 4(2)9 CNSA 2024 کے تحت درج کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔