گڈاپ سٹی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی تھانہ گڈاپ سٹی کی حدود میں موٹروے روڈ نزد بقائی میڈیکل کالج کے قریب انجام دی۔
بدنامِ زمانہ منشیات فروش خاتون نصرت گرفتار، مہران ٹاؤن میں کورنگی پولیس کی بڑی کارروائی
گرفتار ملزم کی شناخت مہتاب علی ولد خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے ماضی کے جرائم کا پتہ لگایا جا سکے۔ برآمد ہونے والا اسلحہ فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ اس کی مدد سے کسی اور جرم میں ملوث ہونے کا سراغ لگایا جا سکے۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔