ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 66 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں یہی آٹا 17 روپے کی کمی کے ساتھ اب 70 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
خلیل الحیا حماس اب عبوری معاہدے نہیں چاہتی، غزہ میں مکمل جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی پر جامع مذاکرات کا مطالبہ
اسی طرح فائن آٹے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت 10 روپے کم ہوکر 78 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ریٹیل میں یہ آٹا اب 82 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
چکی آٹے کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
یہ کمی عوام کے لیے ریلیف کا باعث بنے گی، خاص طور پر رمضان کے بعد کے مہینوں میں جب گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔