وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار

، وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف نے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب، کمیونٹیز اور آبادکاری، لارڈ واجد خان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی حمایت کو سراہا اور ان کی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔
اسرائیل نے غزہ کے 30 فیصد علاقے پر فوجی قبضہ جما لیا، امداد کی فراہمی بند، غزہ اجتماعی قبر میں تبدیل

شہباز شریف نے کنگ چارلس سوم اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان باہمی تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں سمیت تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو فروغ دینے میں لارڈ واجد خان کی کوششوں کو سراہا۔

محسن نقوی سے برطانوی وزیر کی ملاقات

دریں اثنا، برطانوی وزیر لارڈ واجد خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ لارڈ واجد خان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی قربانیاں دنیا کے لیے ایک مثال ہیں اور اقوام عالم کو بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے اور ان کو عزت کے ساتھ ان کے وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

لارڈ واجد خان نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں وزارت داخلہ کی جانب سے کی جانے والی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!