کراچی: تفتیشی ٹیم کی کامیاب کارروائی، واٹر ٹینکر ڈرائیور کو چند گھنٹوں میں گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن غازی میں 15 اپریل 2025 کو تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار گل ولی شدید زخمی ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ کچلی گئی اور موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر اس حادثے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے واقعے کی سنگینی کو مزید بڑھا دیا۔

کراچی: عوامی کالونی پولیس کی کامیاب کارروائی، پانچ رکنی کلٹس ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار

تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق، حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم تفتیشی ٹیم نے چھاپہ مار کر حضرت حسین ولد عبد الرحمن کو گرفتار کیا۔

واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 159/25 کے تحت تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، جس میں 279/427/337G/337ai کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس کارروائی کو SIO تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر ناصر خان کی قیادت میں انجام دیا گیا، اور گرفتار ملزم کے خلاف ضابطہ کی کارروائی جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 04 16 at 5.17.03 PM

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: تفتیشی ٹیم کی کامیاب کارروائی، واٹر ٹینکر ڈرائیور کو چند گھنٹوں میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!