کراچی: عوامی کالونی پولیس کی کامیاب کارروائی، پانچ رکنی کلٹس ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے عوامی کالونی پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور ٹیکنیکی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے پانچ رکنی کلٹس ڈکیت گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کراچی: کلری پولیس کا گٹکا/ماوا کی منی فیکٹری پر انٹیلیجنس بیسڈ چھاپہ، ملزم گرفتار

ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز کے مطابق، یہ گینگ عارفانی گوٹھ بند پٹی سے ایم اینڈ پی کمپنی کا سامان لے کر کروڑوں روپے مالیت کا مال لوٹ کر فرار ہو گیا تھا۔ گرفتار ملزمان نے کلٹس کار استعمال کی تھی اور واردات کے بعد ٹرک ڈرائیور شکیل احمد کو نادرن بائی پاس پر چھوڑ دیا تھا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت فیض محمد اور ظفر کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ دیگر تین ملزمان فیصل اسلم، خالد، اور عبدالمالک کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزمان نے صوبہ بھر میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: عوامی کالونی پولیس کی کامیاب کارروائی، پانچ رکنی کلٹس ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!