محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے 16 اپریل 2025 کو کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سچل میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے (SRA) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سجاد شر عرف ببلو ولد غلام عباس کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: تفتیشی ٹیم کی کامیاب کارروائی، واٹر ٹینکر ڈرائیور کو چند گھنٹوں میں گرفتار
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم اس سے قبل قتل، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے جیسے سنگین مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سجاد شر کراچی اور اندرون سندھ میں حساس مقامات کی ریکی کرتا تھا اور پھر اپنے ساتھی دہشت گردوں کو اطلاعات فراہم کرتا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ملزم سے کالعدم تنظیم سے وابستہ دیگر دہشت گردوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔