کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ سٹی میں کلری پولیس نے ایک گھر نما منی فیکٹری پر انٹیلیجنس بیسڈ چھاپہ مارا جہاں گٹکا اور ماوا تیار کیا جا رہا تھا۔
پولیس نے چھاپے کے دوران 140 کلو چھالیہ، 11 کلو تمباکو، 14 کلو پتی، اور 3 کلو گٹکا/ماوا برآمد کیا۔ اس دوران پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گٹکا اور ماوا تیار کرتا تھا اور اسے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ پولیس نے اس کارروائی کو انٹیلیجنس بیسڈ اطلاع پر علاقہ تھانہ کلری کی حدود میں انجام دیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔