اوورسیز پاکستانی کنونشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ولولہ انگیز خطاب، دشمنوں کو دوٹوک پیغام

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں منعقدہ پہلے اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان دشمن عناصر کو دوٹوک پیغام دیا کہ قوم اور افواج پاکستان متحد ہیں، اور ملک کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس پر اہم اجلاس: انشورنس کلیمز کا نظام جدید بنانے پر زور

آرمی چیف نے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی صرف سفیر نہیں بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو دنیا بھر میں جگمگاتی ہے۔ ان کے جذبے اور وطن سے محبت کو سراہتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا، "میں آپ کے جذبے سے بے حد متاثر ہوں، اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے دلوں میں آپ کے لیے جو محبت ہے، وہ بہت گہری ہے۔”

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ اسے "برین ڈرین” کہتے ہیں، لیکن میرے نزدیک یہ "برین گین” ہے، کیونکہ بیرون ملک پاکستانیوں نے اپنی محنت، تعلیم اور صلاحیت سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہے۔

قوم اور فوج کی یکجہتی دشمنوں کے لیے واضح پیغام

ملک کی سلامتی پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کیا دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ چند دہشتگرد اس عظیم قوم کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں؟ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا، "دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان یا پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔” بلوچستان کو پاکستان کا ماتھے کا جھومر قرار دیتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ خطہ ہماری قومی تقدیر کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، اور جب تک قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے، کوئی دشمن ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ آرمی چیف نے ملک دشمن عناصر کو پیغام دیا کہ ترقی کے راستے میں رکاوٹ بننے والوں کو ہٹا دیا جائے گا۔

قومی غیرت، شہداء کا احترام، اور بین الاقوامی یکجہتی

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی قوم مشکلات سے نہ کبھی گھبرائی ہے اور نہ آئندہ جھکے گی۔ ہم مسلمان اور پاکستانی ہیں، اور نامساعد حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور قوم ان کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کشمیر اور غزہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، اور پاکستانی قوم کا دل ہمیشہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔”

ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان

آرمی چیف نے پرعزم انداز میں کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اب سوال یہ نہیں کہ کب ترقی ہوگی، بلکہ یہ ہے کہ کتنی تیزی سے ترقی ہوگی۔

تقریر کے اختتام پر انہوں نے حاضرین کے ساتھ مل کر پرجوش نعرہ بلند کیا:

56 / 100 SEO Score

One thought on “اوورسیز پاکستانی کنونشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ولولہ انگیز خطاب، دشمنوں کو دوٹوک پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!