موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس پر اہم اجلاس: انشورنس کلیمز کا نظام جدید بنانے پر زور

سندھ میں موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کے نظام کو مؤثر، آسان اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز سندھ محمد سلیم راجپوت، مختلف انشورنس کمپنیوں کے سربراہان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اے وی ایل سی اور سی آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی: گاڑیاں چوری کرنے والا خطرناک ملزم گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

اجلاس کے دوران انشورنس کمپنیوں کے نمائندگان نے صوبائی وزیر کو تھرڈ پارٹی انشورنس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جس میں موجودہ چیلنجز، عوامی شکایات، اور انشورنس کلیمز کے طریقۂ کار میں بہتری کے لیے تجاویز شامل تھیں۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور انشورنس کلیم کے طریقۂ کار کو آسان اور مؤثر بنانا سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1939 کے موجودہ ایکٹ میں شامل انشورنس کلیمز آج کے دور کے مطابق انتہائی ناکافی ہیں، اور ان میں فوری ترامیم ناگزیر ہیں تاکہ عوام کو حقیقی فائدہ پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد صوبائی حکومتیں مکمل طور پر بااختیار ہیں، اور سندھ حکومت انشورنس کمپنیوں کے ساتھ مل کر اس شعبے میں اصلاحات لانے کے لیے پرعزم ہے۔ انشورنس کمپنیوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ عوام کو فوری اور شفاف خدمات فراہم کر سکیں۔

مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ انشورنس کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اپنے کال سینٹرز اور فیسیلیٹیشن سینٹرز میں سسٹمز کو اپ گریڈ کریں تاکہ کلیمز کے پروسیسنگ میں تاخیر نہ ہو۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ انشورنس کلیمز کی رقم میں اضافہ عوام کے لیے نہ صرف ریلیف کا باعث بنے گا بلکہ ان پر اعتماد بھی بحال کرے گا۔

مزید یہ کہ انہوں نے اعلان کیا کہ 1939 کے پرانے قانون میں ضروری ترامیم کے لیے وزارت قانون سے مشاورت کی جائے گی تاکہ قانونی پیچیدگیاں دور کی جا سکیں اور ایک جدید، مؤثر اور عوام دوست انشورنس سسٹم ترتیب دیا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر انشورنس کمپنیوں کے سربراہان نے مکیش کمار چاولہ کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور ان کی قیادت میں جاری کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد پیش کیں۔

اجلاس کی کارروائی افسر تعلقات عامہ شبیر علی بابر کی جانب سے میڈیا کو جاری کی گئی۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس پر اہم اجلاس: انشورنس کلیمز کا نظام جدید بنانے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!