تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے ایک پیچیدہ اور سنگین قتل کیس کی تفتیش میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ والد کو قتل کروانے والے ملزم کو اس کے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے یہ کارروائی خفیہ معلومات اور جدید تفتیشی طریقوں کی مدد سے کی۔ ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز نے اس کامیاب آپریشن کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری سے قبل پولیس نے مختلف تکنیکی ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کا استعمال کیا۔
اوورسیز پاکستانی کنونشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ولولہ انگیز خطاب، دشمنوں کو دوٹوک پیغام
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 223/2025 بجرم دفعہ 302/34 R/w 109 ت پ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ مرکزی ملزم کی شناخت دانش ولد محمد متین کے طور پر ہوئی، جس نے اپنے دیگر ساتھیوں محمد ظریف ولد سیف اللہ اور شہید اللہ ولد رحمت علی کے ہمراہ واردات میں حصہ لیا۔ پولیس نے انہیں چھینی گئی موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان اور ان کے اعترافات:
دوران تفتیش، مرکزی ملزم دانش نے اپنے بیوی مسمات طوبہ زوجہ دانش اور بیٹی مسمات ایمن دختر جمیل احمد کا بھی قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر KPE-4702 برآمد ہوئی، جو کہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے چھینی گئی تھی۔ پولیس نے اس موٹر سائیکل کو اپنے قبضے میں لے لیا اور مزید تفتیش کا آغاز کیا۔
مقدمات اور تفتیش:
پولیس نے گرفتار شدگان کو متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی کے لیے مقدمات درج کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی محنت اور عزم کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے ملزمان کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔